کولکاتا : ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی ادریس علی کا آج صبح ایک خانگی اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔73سالہ ادریس علی ایک طویل عرصے سے بیمار تھے ۔انہوں نے ہوڑہ کے ایک خانگی اسپتال میں آخری سانس لی۔ادریس علی کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد سے ہی لگاتار بیمار تھے ۔وہ خود سے نہیں چل پارہے تھے ۔انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف تھی ۔بیمار ہونے کی وجہ سے وہ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں حصہ نہیں لے سکے تھے ۔انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کانگریس سے کیا تھا اور اس کے بعد وہ ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی ۔2014میں بشیر ہاٹ لوک سبھا حلقے سے پارلیمنٹ کے انتخاب میں جیت حاصل کی تھی ۔