نئی دہلی : ہندوستان کے 77 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے 13 اگست کو تمام X (سابقہ ٹویٹر) صارفین پر زور دیا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈسپلے پکچر (DP) کو ترنگے میں تبدیل کریں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے 31 جولائی 2023 کو اپنے آخری من کی بات خطاب میں کہا کہ اس بار بھی ہمیں ہر گھر میں ترنگا لہرانا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ اس تحریک کے جذبے میں، آئیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈی پی کو تبدیل کریں اور اس انوکھی کوشش کی حمایت کریں جو ہمارے پیارے ملک اور ہمارے درمیان تعلق کو گہرا کرے گا۔