ترکاری کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج

   

کاماریڈی :5؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ترکاری کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف ضلع مہیلا کانگریس صدر گیانیشوری کی قیادت میں آج کاماریڈی میں خواتین کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگرام کیا گیانیشوری نے بتایا کہ پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی ، مہیلا کانگریس کی صدر سنیتا رائو کے احکامات پر آج کاماریڈی میں خواتین کے ہمراہ ڈیلی مارکٹ میں احتجاجی پروگرام منظم کیا گیا اور ترکاری کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے عام آدمی پر بوجھ عائد ہورہا ہے ۔ ٹماٹر کی قیمت 140 روپئے ، ہری مرچ 180 روپئے اور دیگر ترکاریوں 80 تا 100 روپئے قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے جبکہ کانگریس کے دور حکومت میں عام آدمی کو ترکاری 20 روپئے کیلو پر فروخت ہوتی تھی مہیلا کانگریس کی صدر گیانیشوری نے بتایا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں تلنگانہ کی عوام پر زبردست بوجھ عائد کررہے ہیں اور اس کا خمیازہ آئندہ انتخابات میں بھگتنا پڑیگا۔