ترکاری کی قیمتیں ، غریب عوام کی دسترس سے باہر

   

گجویل /5 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ دس پندرہ دنوں سے گجویل کی مارکٹ میں ترکاریوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے پر عوام بالخصوص غریب عوام کے دسترس سے فی الحال ترکاریاں باہر ہے ۔ گذشتہ پندرہ دن قبل ٹماٹر کی قیمت فی کیلو چالیس روپئے تھی ۔ فی الحال ٹماٹر ایک سو ساٹھ روپئے فی کیلو فروخت کیا جارہا ہے ۔ گنوار کی پھلی چالیس روپئے فی کیلو سے اسی روپئے فی کیلو ، کریلا ساٹھ روپئے سے ایک سو روپئے فی کیلو فی اور بیگن چالیس روپئے سے اسی روپئے اور اروی کی قیمت ساٹھ روپئے سے ایک سو روپئے فی کیلو اور ہری مرچ چالیس روپئے سے ایک سو بیس روپئے اور آلو چالیس روپئے سے اسی روپئے فی کیلو اور بھینڈی کم از کم اسی روپئے فی کیلو سے کم نہیں ۔ جس کی بناء غریب عوام ترکاریاں خریدنے سے تذبذب کا شکار ہیں ۔ پالک جو کہ پندرہ دن قبل دس روپئے میں چار کٹے دئے جاتے تھے فی الحال دس روپئے میں ایک کٹے کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے ۔ کوتمیر ، پودینہ کے علاوہ سویہ کا فی کٹہ اوسط درجہ کا پندرہ اور بیس روپئے کے درمیان فروخت کیا جارہا ہے ۔

زیر التواءکاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت
ظہیرآباد 5/جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مقامی رکن اسمبلی کونینٹی مانک راؤ نے آج یہاں میونسپل کونسل میٹنگ ہال میں پنچایت راج اور میونسپل عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اور زیر التوا کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ سی سی سڑکوں اور سی سی ڈرینوں کو جلد مکمل کریں تاکہ بارش کے موسم میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
٭٭٭