ترکمانستان،آذربائیجان۔ترکی سربراہی اجلاس صدر اردغان آوازا روانہ ہونگے

   

انقرہ: صدر رجب طیب اردغان ترکی ۔آذربائیجان۔ترکمانستان سہ رکنی سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے تیرہ تا چودہ دسمبر کو ترکمانستان کا دورہ کریں گے ۔ترکمان صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر صدر اردغان اور آذری صدر الہان علی ایف آوازا میں آذربائیجان۔ترکمانستان اور ترکیہ کے درمیان منعقد ہونے والے سہ رکنی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، ترکمان صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر صدر اردغان اور آذری صدر الہان علی ایف آوازا میں آذربائیجان۔ترکمانستان اور ترکیہ کے درمیان منعقد ہونے والے سہ رکنی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں تجارت،توانائی اور مواصلات سمیت تینوں بردار ملکوں کے درمیان تعاون کے ہر شعبے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے ۔صدر اردغان اجلاس کے دوران دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔