ترکیہ: سویڈن کے وزیر خارجہ انقرہ پہنچ گئے

   

انقرہ : سویڈن کے وزیر خارجہ ‘ٹوبیاس بِل اسٹروم’ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، دارالحکومت انقرہ میں مہمان وزیر کے ساتھ ملاقات کریں گے۔مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔سویڈن، جنوری 2023 میں یورپی یونین کا ٹرم چئیر مین بن رہا ہے لہٰذا مذاکرات میں اس دائرہ کار میں ترکیہ۔یورپی یونین تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔علاوہ ازیں سویڈن کے نیٹو رکنیت مرحلے اور علاقائی و بین الاقوامی موضوعات پر بھی غور کیا جائے گا۔مذاکرات کے بعد دونوں وزرا مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔