ترکیہ سے امدادی سامان کا9 واں بحری جہاز مصر پہنچ گیا

   

انقرہ: ترکیہ سے غزہ کے لئے انسانی امدادی سامان سے نواں بحری جہاز مصر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق 3,774 ٹن امداد لے کر جانے والا یہ جہاز تقریباً 40 گھنٹوں میں مصر کی العریش بندرگاہ پر پہنچا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امدادی سامان ترکیہ ہلال احمر کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے اور خوراک، بچوں کی اشیا ، بستری تھیلوں اور آٹے جیسی اشیائے ضروریہ پر مشتمل ہے۔مصر کے کھلے سمندر میں پہنچنے کے بعد جہاز میں ایندھن کی بھرائی کی جا رہی ہے۔ ایندھن لینے کے بعد جہاز اپنا رخ مصر کی العارش بندرگاہ کی طرف موڑ لے گا۔ واضح رہیکہ ترکیہ ہلال احمر اوراے ایف اے ڈی کے تعاون سے اس وقت تک 13 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے 39 ہزار 697 ٹن انسانی امدادی سامان غزہ پہنچایا جا چکا ہے۔
آئی ایم ایف کا پاکستان کی
مشروط مدد کا اعلان
نیویارک: پاکستان کی معاشی مشکلات کے پیش نظر آئی ایم ایف نے مشروط طور پر پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم جبکہ اپنے بیان میں کہنا ہیکہ ترقی کی صلاحیت فراہم کریں گے۔آئی ایم ایف کے مشرقی وسطیٰ اور وسطی ایشیاء کے ڈائیریکٹر جہاد آزور کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں۔ تاہم اصلاحات کا پیکج نئے پروگرام کے حجم سے زیادہ اہم ہونا چاہیے۔آئی ایم ایف 2024 کے موسم بہار کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اصلاحات کو اہم قرار دے دیا ہے، جبکہ اسے تیز کرنے پر بھی زور دے دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے عمل کو دوگنا کرنا ضروری ہے۔جس سے پاکستان کو ترقی کی پوری صلاحیت فراہم کی جا سکے۔