نیویارک: گولن اور ان کے حامیوں پر 2016 میں ترک حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے ناکام فوجی بغاوت کا الزام ہے۔ امریکہ میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے مبلغ کی عمر 83 برس تھی اور وہ علالت کے سبب ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔ ترکی کے ذرائع ابلاغ نے پیر کو اطلاع دی ہیکہ 2016 میں ترک حکومت کے خلاف ناکام فوجی بغاوت کے ملزم اور امریکہ میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی عمر 83 سال تھی۔