ترکیہ نیٹو کیلئے بڑا اہم ملک ہے: اسٹولٹن برگ

   

واشنگٹن : نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز اسٹولٹن برگ نے اتحاد کے جنوبی حصے میں ترکیہ کے اہم کردار پر زور دیا ہے۔اسٹولٹن برگنے ان خیالات کا اظہار نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صحافیوں نے اسٹولٹنبرگ کو بتایا کہ “یورپی اتحادیوں کو امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آرٹیکل 5 کو فعال کرنے کی تجویز پر تشویش ہے۔ کیا اس کا مطلب یورپ میں نیٹو کا خاتمہ ہے؟ اس پر اسٹولٹنبرگ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں دفاع میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے لیے یورپی اتحادیوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ نیٹو کئی سالوں سے اس کا مطالبہ کر رہا ہے۔ نیٹو اپنے یورپی اتحادیوں سے بھی اعلیٰ ترین صلاحیتوں میں مزید سرمایہ کاری کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، تاکہ اعلیٰ سطح پر مزید افواج موجود ہوں۔ اب یورپی اتحادی جواب دے رہے ہیں، لیکن یہ نیٹو ہے “یہ نیٹو کا متبادل نہیں ہے بلکہ دراصل نیٹو کو مضبوط کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ ہمیں کسی ایسے طریقے کا سہارا نہیں لینا چاہیے جس سے یہ ظاہر ہو کہ ہم یورپ کو شمالی امریکہ سے الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔