ترکی اہم اتحادی ہے: امریکہ

   

واشنگٹن : امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ہم ترکی کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے خواہاں ہیں۔ نیڈ پرائس نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کہا کہ ترکی نیٹو کا اہم اتحادی ملک ہے لہذا ہم اس کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے اور استعداد کو بڑھانے کے خواہاں ہیں، ترکی نیٹو کا وہ اتحادی ملک ہے جو دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر رہا ہے لہذا اُس کی سلامتی اور تعاون ہمارے لیے اہم ہے امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں صدور نے جون میں میڈریڈ میں ملاقات کے دوران اس حوالے سے بات چیت کی تھی۔