ترکی میں جنگلاتی آگ چھٹے روز بھی جاری

   

انقرہ ۔ ترکی کے جنوبی حصوں میں جنگلاتی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ وزیر جنگلات و زراعت نے منگل کو بتایا کہ اب بھی انطالیہ اور موگلا میں نو مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جب کہ دیگر صوبوں میں بھی کئی مقامات پر آتش زدگی کی اطلاعات ہیں۔ موگلا سے اب تک دس ہزار افراد کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا جا چکا ہے۔ آگ بجھانے کی کارروائیوں میں سولہ ہوائی جہاز، اکاون ہیلی کاپٹر اور پانچ ہزار سے زائد ریسکیو ورکرز شریک ہیں۔ اب تک 8 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ ترکی کے جنوبی حصوں میں یہ آگ گزشتہ ہفتہ چہارشنبہ کو لگی تھی اور آج چھٹے روز تک اس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔