ترکی میں زلزلہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ‘ راحت کاری کے کام جاری

,

   

انقرہ۔ازمیر شہر میں ایگان سمند سے ٹکرانے والے ریکٹر اسکیل پر 7کی شدت کا زلزلہ درج کئے جانے کے بعد شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

ترکی کے آفات سماوی او رایمرجنسی انتظامیہ کے بموجب اموات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور اب تک 17لوگ اس میں مارے گئے جبکہ 709شدید زخمی ہیں۔

ترکی میڈیارپورٹس کے مطابق ازمیر میں 4شدت کے ساتھ کئی جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

قبل ازیں دن میں اپنے ایک ٹیلی ویثرن خطاب میں ترکی کے صدر طیب رجب اردغان نے کہاکہ تلاشی اور بچاؤ کے کام مذکورہ تباہ17عمارتوں میں جاری ہیں۔

ترکی کے مغربی صوبہ کے ازمیر شہر سے لگے ایگان سمندر میں زلزلہ آنے کے بعد یہ واقعہ پیش آیاہے جس کی گہری16.54کیلومیٹر تھے اور اس کا مرکزسفیر حصار ضلع سے 17.26کیلومیٹر دور کا علاقہ تھا۔

درایں اثناء ترکی کے صدراتی دفتر نے کہاکہ گریک کے وزیراعظم اور ترکی صدر کے درمیان میں زلزلے کے بعد فون پر بات ہوئی ہے‘ گریس بھی زلزلے کی زد میں آیاہے۔

تحریری میں بیان میں پریسڈنسی نے اعلان کیاہے کہ ”اردغان اور میٹوسکایس نے حالات سے جلد از جلد ابھرنے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے“