ترکی نے شام میں فوجی کیمپ پر فضائی حملہ کیا

   

دمشق؍ واشنگٹن۔8 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے شام کے صوبہ الحسکہ میں سکیورٹی فورسز کی عرب کرد اکائی کے فوجی ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا ۔ موصول اطلاعات کے مطابق ’’ترکی کے جنگی طیاروں نے الملکیہ شہر میں واقع کرد سکیورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر فضائی حملہ کیا‘‘۔ کرد سکیورٹی فورسز نے کچھ دن قبل کہا تھا کہ امریکہ نے شمالی شام میں ترکی سرحد پر تعینات سکیورٹی فورسز کو واپس بلا لیا ہے جو کرد حامیوں کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے علاوہ ترکی کے صدر طیب اردوغان نے کہا ہے کہ امریکہ سکیورٹی فورس کو شمالی شام سے واپس لے جا رہاہے ہے جہاں ترکی نے کرد سکیورٹی فورسز کے خلاف فوجی مہم کی منصوبہ بندی کی ہے ۔ دریں اثناء امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی شام میں موجود امریکہ کے تقریباً پچاس فوجیوں پر کسی بھی طرح کا نقصان نہ پہنچانے کی ترکی کو تنبیہ کی ہے ۔ٹرمپ نے کہا‘‘شام میں صرف کچھ ہی وقت کیلئے حملہ کئے جانے تھے ۔ ہمارے صرف 50 فوجی وہاں ہیں اور میں نہیں چاہتا ان کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچے ۔ میں اپنے لوگوں کے ساتھ کچھ بھی برا نہیں چاہتا اور یہ میں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو بتا دیا ہے۔