ترکی و شام میں زلزلہ متاثرین کیلئے مالی امداد کرنے جمعیتہ العلماء کی اپیل

   

نظام آباد :15؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء نے آج دفتر جمعیت علماء پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک شام اور ترکی میں آے قیامت خیز زلزلہ نیز اس سے ہونے والی بڑی تباہی جویقینا قیامت کے مناظر پیش کررہی ہے مہلوکین کی تعداد روز بہ روز بڑھتے ہوے 35 ہزارتک چلی گئی نیز ہزاروں کی تعداد میں بچے یتیم اوربے سہارا ہوگئے سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے جانی ومالی اس نقصان کودیکھتے ہوے دنیا کے مختلف ممالک سے حکومتی وتنظیمی سطح پر متاثرین کی باز آباد کاری اورراحت رسانی کی غرض سے امداد بہم پہنچائی جارہی ہے چنانچہ اسی ضمن میں مرکزی جمعیت علماء ہند نے اعلان کیا کہ فی الفور ایک کروڑ روپیہ کی مددپہنچائی جائے اورآپ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ جمعیت علماء ہمارے ملک کی 103سالہ وہ قدیم جماعت ہے جو ہر آفات سماوی وارضی کے موقع انسانیت کے تحفظ وبقاء کیلئے نیز حوادثات سے متاثر ہونے والوں کی امداد کیلئے سب سے پہلے میدان عمل میں آکر راحت کاری انجام دیتی آرہی ہے ۔ چنانچہ جمعیت علماء سارے مسلمانوں سے اپیل اورخواہش کرتی ہیکہ وہ جمعہ کی نماز کے بعد اپنی اپنی مساجد میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کا مالی تعاون کریں ۔ پوری امانت ودیانت کے ساتھ آپ کا مال ضرورت مندوں تک پہونچایاجاے گا اللہ پاک سب کو جزاے خیر دے اور ترکیہ وسیریا کے پریشان حال لوگوں کی مددفرماے ۔اس موقع پر صدرمولاناسید سمیع اللہ ،وسیم احمد خان، مولاناارشد علی قاسمی، حافظ فرقان، حسین خان کے علاوہ نوجوانوں کی کثیرتعداد موجود تھی۔