ترکی کی گولان پہاڑیوںپر ٹرمپ کے فیصلہ کی مذمت

   

انقرہ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے ۔ ٹرمپ نے پیر کو باضابطہ طور پر گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘‘ ہم 1967 سے اسرائیل کے قبضہ میں گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کرنے کے امریکی انتظامیہ کے فیصلے سے ناخوش ہیں اور اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔