ترکی کے صدر نے نتن یاہو کو غزہ کا ”قصائی“ جنگی مجرم قراردیا

,

   

انہوں نے کہاکہ جو لوگ حماس کا بہانہ بناکر ان تمام بے گناہوں کے قتل کو نظر انداز کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کے پاس انسانیت کے لئے کہنے کوکچھ نہیں ہے۔


انقارہ۔ غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کے بیچ ترکی صدر رجب طیب اردغان نے کہاکہ اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتین یاہو نے تاریخ میں اپنا نام غزہ کا”قصائی“ کے طور پر تحریر کیاہے اور ان پر جنگی جرائم پر مشتمل مقدمہ چلایاجائے گا۔ استنبول میں اسلامک کواپریشن (او ائی سی) کمیٹی اجلاس سے خطاب کے دوران انہو ں نے یہ بیان دیاہے۔

اردغان نے کہاکہ ”ہم اسرائیل کے جواہری ہتھیار رکھنے کے معاملے کو فراموش نہیں ہونے دیں گے۔ رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزیدکہاکہ ”جنگی مجرم ہونے کے علاوہ نتن یاہو پر غزہ کے قصاب کے طور پر مقدمہ چلایاجائے گا‘ جیسا مقدمہ میلو سیوک پر چلایاگیاتھا“۔

اردغان یوگوسلویہ کے سابق صدر سلوبوڈین میلو سیوکا حوالہ دے رہے تھے جنھوں نے 1990کے دہے کی یوگوسلو جنگ کے دوران جنگی جرائم کی کوشش کی تھی“ جس میں انسانیت کے خلاف متعدد جرائم‘ نسلی کشی او رجنگی جرائم بھی شامل تھے۔

https://x.com/trtworld/status/1731652819470479693?s=20

انہوں نے مزید کہاکہ ”جو لوگ حماس کا بہانہ بناکر ان تمام بے گناہوں کے قتل کو نظر انداز کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کے پاس انسانیت کے لئے کہنے کوکچھ نہیں ہے“۔

انہوں نے زور دیکر کہاکہ ”غزہ فلسطینی زمین ہے اور فلسطینی عوام کا ہے اور ان ہی کی رہے گی۔ اسرائیل کا اس کنٹرول کی ہم اجازت نہیں دیں گے‘ اور یہ وہ ضروری ہے کام ہے جو ہمیں ہماری زمینوں کی حفاظت کے لئے کرنا ہے“۔

ایک ایسے وقت میں اردغان کا یہ پیغام آیاہے جب اسرائیل یکم ڈسمبر‘ جمعہ کے روز حماس کے ساتھ جنگی بندی کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد سے اپنی تمام تر توجہہ جنوبی غزہ پر مبذول کئے ہوئے ہے۔

جنوبی غزہ پٹی کے ایک بڑے شہر خان یونس کے علاقوں سے شہریوں کو اسرائیلی فوج اب نکال جانے کے حکم دے رہی ہے۔

غزہ کی وزرات صحت کے مطابق 7اکٹوبر کے روز سے شروع ہونے والے بحران کے بعد اب تک غزہ پٹی میں پیش آنے والے اسرائیلی حملو ں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15899تک پہنچ گئی ہے۔