ترک اسمبلی اسپیکر کی وزیر اعظم ہنگری سے ملاقات

   

بڈاپسٹ : شَن توپ جو سرکاری رابطوں کے لیے دارالحکومت بد اپسٹ میں ہیں، نے وزیر اعظم اوربان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران، شَن توپ نے ہنگری کے ساتھ قریبی تعلقات کو مضبوط اور برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا، جو کہ نئی حکومت کے دوران مخلصانہ بات چیت کی بنیاد پر استوار کیے گئے تھے۔شَن توپ نے کہا کہ وہ ترکی کی یورپی یونین (EU) کی رکنیت کے عمل اور ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات میں مثبت ایجنڈے کی ترقی کے لیے ہنگری کی حمایت کو سراہتے ہیں۔شَن توپ نے کہا کہ ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کے عمل کے سامنے موجود سیاسی رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہیے اور ایسے ٹھوس اقدامات کیے جائیں جو تعلقات کی راہ ہموار کریں۔