انقرہ : ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کل مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سعودی عرب ، تیونس اور اردن کے وزرائے خارجہ کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی ہے۔ترکیہ وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “وزیر خارجہ خاقان فیدان نے قاہرہ میں، عرب لیگ کے 162 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے دائرہ کار میں، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ملاقات کی ہے”۔وزارت خارجہ نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ ” فیدان نے تیونس کے وزیر خارجہ محمد علی النفتی اور اردن کے وزیر خارجہ ایمن السفدی کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقات کی ہے”۔واضح رہے کہ ترکیہ نے، وزیر خارجہ خاقان فیدان کی وساطت سے، 13 سال بعد عرب لیگ کی 162 ویں معمول کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی اور فیدان نے اجلاس سے خطاب کیا ہے۔اجلاس کی مصروفیات کے دوران فیدان نے یورپی یونین کمیشن کے نائب سربراہ اور ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے۔
دمشق میں 12سال بعد سعودی سفارتخانہ کا آغاز
دمشق: سعودی عرب کا سفارتخانہ دمشق میں 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا۔ دمشق میں سعودی سفارتخانہ کھلنے کی تقریب، شامی، حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی سفارتخانہ کھلنا شام سعودی تعلقات کی تاریخ کا اہم موقع ہے۔