تریپور۔‘میگھالیہ‘ ناگالینڈ میں ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں

,

   

امکانات کے متعلق بی جے پی پرامید
نئی دہلی۔ تریپورہ‘ میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کیلئے جمعرات کے روز گنتی اور نتائج کااعلان کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ تین شمالی ریاستوں میں سال کے پہلے انتخابات کے ساتھ سیاسی جماعتوں میں گھمسان کی لڑائی پیش ائی ہے۔

میگھالیہ اور ناگالینڈ میں 27فبروری کے روز انتخابات ہوئے اور تریپورہ میں 16فبروری کو رائے دہی عمل میں ائی تھی۔ ان تین ریاستوں میں بڑے پیمانے پر رائے دہی پیش ائی ہے۔ بی جے پی جس نے کانگریس سے اقتدار چھین کر شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کیاہے‘ ان تین ریاستوں میں اپنے امکانات میں پر امید ہے۔

ان تین ریاستوں کے علاوہ تاملناڈو کے ایروڈا (ایسٹ) حلقہ‘ مغربی بنگال میں ساگردیگی اور جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں پیش ائے ضمنی انتخابات کے نتائج کا بھی اعلان کیاجائے گاجہاں پررائے دہی 27فبروری کو عمل میں ائی تھی۔ مہارشٹرا کے قصبہ پیٹھ میں 26فبروری کو رائے دہی ہوئی۔

اسمبلی انتخابات سے ہٹ کر مذکورہ ضمنی انتخابات شیو سینا کے دوگرپوں کے درمیان میں اجارہ داری کی لڑائی کے سبب دلچسپ رخ اختیار کرچکے ہیں۔حالانکہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والا گروپ ضمنی الیکشن میں مقابلہ نہیں کررہا ہے‘ اس نے مہا وکاس اگھاڑی کے امیدواروں کو میدان میں اتار کر اپنا وزن رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف منسٹر مہارشٹرا یکناتھ شنڈے کے گروپ کوحقیقی شیو سینا کے طورپر تسلیم کرنے کے بعد ضمنی انتخابات دونوں کے درمیان میں پہلا مقابلہ ہے۔

تاملناڈو کی ایروڈایسٹ حلقہ برسراقتدار ڈی ایم کے اور اپوزیشن اے ائی اے ڈی ایم کے دونوں کے لئے وقار کی لڑائی ہے۔ ناگالینڈ میں ایکزٹ پولس میں این ڈی پی پی بی جے پی اتحاد کی واضح جیت کا اشارہ دیاگیاہے‘ تریپورہ میں بی جے پی کوواضح اکثریت اور میگھالیہ میں معلق اسمبلی دیکھائی جارہی ہے۔

تریپورہ میں 87.76فیصد‘ ناگالینڈ میں 85.90فیصد اور میگھالیہ میں 85.27فیصد رائے دہی درج کی گئی ہے۔ میگھا لیہ چیف منسٹر او رنیشنل پیپلز پارٹی لیڈر کونارڈسانگماں نے آسام چیف منسٹر ہیمنت بسواس شرما سے منگل کی رات ملاقات کی تھی۔ دونوں پارٹیوں میں اقتدار کے لئے اتحاد ہے مگر علیحدہ طور پر اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کیاہے