تعلیم اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں صوفیائے دکن کی خدمات،اردو یونیورسٹی میں سہ روزہ بین الاقوامی سمینار

   

حیدرآباد۔/17 جنوری، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز مطالعات اردو ثقافت نے انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ وزارت تعلیم حکومت ہند کے اشتراک سے تعلیم اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ میں صوفیائے دکن کی خدمات کے موضوع پر سہ روزہ بین الاقوامی سمینار کا فیصلہ کیا ہے۔ 23 تا 25 جنوری، منعقد ہونے والے سمینار میں ہندوستان اور بیرونی ممالک کے اسکالرس شرکت کریں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر صدارت کریں گے جبکہ کونسل جنرل ایران آقائی مہدی شاہ رخی اور ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ کی ڈاکٹر بیکیم ٹی سیمویل مہمانان خصوصی ہوں گے۔ سمینار کے ڈائرکٹر پروفیسر ایس ایم عزیز الدین حسین کے مطابق افتتاحی اجلاس 23 جنوری صبح 10:30 بجے سید حامد لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ر