تعلیم کے حوالے سے ممتا پر دھنکر کا لفظی حملہ

,

   

کلکتہ۔ مغربی بنگال حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے‘گورنر جگدیپ دھنکر نے جمعہ کے روزریاستی حکومت کو اعلی تعلیم کے شعبہ میں اس کی ”ناکامیوں“ پر برہمی کا اظہار کیا اور الزام عائد کیا کہ ان کے لئے ہیلی کاپٹر کی درخواست پر مغربی بنگال انتظامیہ کی جانب سے ”کوئی جواب“ نے ملنے پر ضلع مرشد آبا د کے لئے 300سو کیلومیٹر کی مسافت سڑک کے ذریعہ طئے کرنا پڑا۔

مرشد آباد ضلع کے فارکا میں ایس این ایچ کالج میں سلور جوبلی تقاریت کے دوران دھنکر نے کہاکہ ”اگر حکومت کی کوئی کوتاہی نہیں ہے تو‘ یہا ں پر طلبہ میں‘ اور پروفیسروں میں اور اس کے علاوہ انتظامیہ میں بھی کوئی کوتاہی نہیں ہوگی“۔بعدازاں دھنکر نے ریاستی حکومت پر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں پر دوباؤ ڈالنے کا بھی الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہاکہ ”بڑی تعداد میں یونیورسٹیوں کے چانسلر ہونے کی حیثیت سے میں سمجھ سکتاہوں وائس چانسلروں پر حکومت اور چانسلرکا بہت دباؤ رہتا ہے۔ میں ان سے واضح کردینا چاہتاہوں کہ یونیورسٹیوں کو ایک مندر کی طرح دیکھیں“۔

تاہم ترنمول کانگریس نے تقاریب کا بائیکاٹ کیاتھا۔ ضلع ترنمول کے لیڈر سومیک حسین نے کہاکہ ”وہ بی جے پی کی طرفداری کررہے ہیں۔ لہذا ہم نے سونچا نے ہمارا نہیں جانا ہی بہتر ہے“