’’نیاک‘‘ کے تربیتی پروگرام کا جائزہ ، مہیش کمار گوڑ کا خطاب
نظام آباد۔یکم مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر نظام آباد میں واقع نیشنل اکیڈمی آف کنسٹرکشن (نیاک) کا تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر مہیش کمار گوڑ نے دورہ کیا۔ مہیش کمار گوڑ نے اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے جاری تربیتی پروگراموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ میں ہنرمندی کی ترقی کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، لہٰذا اس سمت میں مؤثر اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ نیاک میں حاصل کی جانے والی تربیت پولی ٹیکنک ڈپلومہ کے مساوی ہے، جو طلبہ کے مستقبل کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا کردار کلیدی ہوگا، اس لیے ضروری ہے کہ جدید ٹکنالوجی سے ہم آہنگ تربیتی پروگراموں کو فروغ دیا جائے تاکہ طلبہ کی مہارتوں میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھی اس ضمن میں اقدامات کر رہی ہیں۔ اس موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی مسٹر ناگیش ریڈی ٹاؤن کانگریس کے صدر ببلی رام کرشنا،، ایگریکلچرل کمیشن کے ارکان گڈگو گنگا دھر، رام بھوپال اور رامولو بھی موجود تھے۔