تعمیراتی مقامات پر بلندی سے گرکر زخمی افراد کی موت

   

حیدرآباد۔ 11 مارچ (سیاست نیوز) تعمیراتی مقامات میں بلندی سے مشتبہ طور پر گرنے کے سبب چار افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 49 سالہ محمد مہرول ساکن بہار جو رائے درگم حدود میں واسوی کنسٹرکشن کی سائیٹ پر کام کرتا تھا۔ جو کل رات عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر ہلاک ہوگیا۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 28 سالہ اے واڑیا جو پیشہ سے پینٹر تھا جو گنٹور کے ساکن ابراہم کا بیٹا بتایا گیا ہے۔ آج کملا پوری کالونی میں واڑیا ایک عمارت کی تیسری منزل پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا۔ میاں پور پولیس کے مطابق 24 سالہ نرسمہا جو چندر نگر علاقہ کا ساکن تھا کل چوتھی منزل سے کام کے دوران دوسری منزل پر گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 30 سالہ جانکی جو توکو گوڑہ علاقہ کے ساکن کملیش کی بیوی تھی، گزشتہ ماہ بلندی سے گرکر جانکی شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل فوت ہوگئی۔ ع