تقریبا 4 ماہ بعد پٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی

,

   

سرکاری تیل کمپنیوں نے اتوار کو پورے بھارت میں ایندھن کی قیمتوں میں معمولی کمی کی ہے انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے شرحوں میں 20 پیسے تک کمی کی گئی ہے اس ہفتے کے آغاز سے ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار تین بار کمی کی گئی ہے جس سے مجموعی طور پر 60 پیسے فی لیٹر تک کی ہے نئی قیمتوں کے نافذ ہونے کے ساتھ ہی ملک کے قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 20 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جو کہ اب 101.64 روپے فی لیٹر اور 89.07 روپے فی لیٹر ہے۔