تقریب میں پکوان کے دوران جھلس جانے والے کمسن کی موت

   

حیدرآباد۔/6جنوری، ( سیاست نیوز) میڈی پلی علاقہ میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں چار سالہ کمسن لڑکا جھلس کر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایوب خان جو یعقوب کا بیٹا تھا ساکن چنگی چرلہ کے پڑوس میں ایک تقریب چل رہی تھی جس میں پکوان کیا جارہا تھا اور اتفاقی طور پر ایوب خاں کھولتے ہوئے سالن کے برتن میں گرپڑا۔ اس حادثہ میں وہ شدید طور پر جھلس گیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے 3 جنوری کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا اور آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔