تلاشی مہم کے تحت حیدرآباد میں 2 کروڑ 57 لاکھ روپئے کی ضبطی

   

حیدرآباد۔/27 مارچ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد ضلع کے الیکشن آفیسر رونالڈ راس نے بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے حیدرآباد میں تلاشی مہم کے دوران تاحال 2کروڑ 57 لاکھ 5390 روپئے ضبط کئے گئے۔ اس کے علاوہ 37 لاکھ سے زائد مالیت کی قیمتی اشیاء ضبط کی گئیں۔ حیدرآباد میں غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی 1386 لیٹر شراب کی ضبطی عمل میں آئی ہے۔ رونالڈ راس کے مطابق منگل اور چہارشنبہ کے درمیان شہر کے مختلف علاقوں میں تلاشی مہم کے دوران 16 لاکھ 19 ہزار روپئے نقد ضبط کئے گئے جبکہ ایک لاکھ81 ہزار 689 مالیتی قیمتی اشیاء کے علاوہ 49.37 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور اکسائیز کی جانب سے علحدہ علحدہ تلاشی مہم جاری ہے۔ پروہبیشن اینڈ اکسائیز قانون کے تحت 13 افراد پر مقدمات درج کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 156 شکایتوں کا جائزہ لیتے ہوئے 124 معاملات میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔1