تلنگانہ:حالت میں نشہ میں باپ کا قتل،ملزم فرار

,

   

حیدرآباد: حالت نشہ میں اپنے باپ کا قتل کرنے والے شخص پرحیات نگر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت 25سالہ وشنو کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کے والد اور ملزم کے دادا 70سالہ متیا کی شکایت نے شکایت درج کروائی ہیے۔ وشنو شراب کے نشہ میں دھت اپنے بات 46سالہ ڈی راما نرسیا سے بحث و تکرار کرنے لگا۔

اسی بحث و تکرار نے جھگڑے کی صورت اختیار کرلی اور وشنو نے اپنے والد ڈی راما کا بہیمانہ قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں باپ بیٹے ایک ساتھ شراب پی رہے تھے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف آئی پی سی 302دفعہ کے ایک کیس درج کرلیا کے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔