20 جون کو ٹی ہب کے دوسرے مرحلے کاآغاز ،سالانہ رپورٹ کی اجرائی
حیدرآباد۔ یکم جون (سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی وصنعت کے ٹی آر نے کہا کہ گزشتہ 8 سال کے دوران تلنگانہ نے آئی ٹی کے شعبہ میں زبردست ترقی کی ہے۔ ہائی ٹیک سٹی کے ٹیک چندرا کے آفس میں منعقد ہوئی تقریب میں کے ٹی آر نے آئی ٹی کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2021-22 جاری کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وزیر آئی ٹی وصنعت نے علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل سے اب تک ریاست میں آئی ٹی کی پیشرفت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کورونا وباء کے اثرات کے باوجود گزشتہ سال توقع سے بہتر مظاہرہ کیا گیا ہے۔ آئی ٹی اور اس سے منسلک برآمدات میں گزشتہ سال 26.14 فیصد ترقی ہوئی جبکہ اس معاملے میں قومی شرح ترقی 17.2 فیصد ہے۔ اس سے 9 فیصد زیادہ شرح ترقی تلنگانہ نے درج کی ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ سال 2021-22 میں آئی ٹی برآمدات 1,83,569 کروڑ کی تھیں۔ ملک بھر میں 4.5 لاکھ لازمتیں آئی ٹی شعبہ میں فراہم ہوئی جبکہ صرف حیدرآباد میں 1.5 لاکھ ملازمتیں فراہم ہوئیں۔ فی الحال تلنگانہ کے آئی ٹی شعبہ میں ملازمتوں کی تعداد 7,78,121 ہیں۔ گزشتہ 8 سال کے دوران تلنگانہ کے آئی ٹی شعبہ میں 4.1 لاکھ افراد کو ملازمتیں فراہم ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20 جون کو ٹی ہب کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔ ٹی ورکس کی نئی سہولتوں کا اگست سے آغاز کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔ ن