تلنگانہ اقلیتی ریسیڈنشل اسکول میں مفت تعلیم:محمد عبدالرحیم

   

ونپرتی ۔حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست تلنگانہ میں اقلیتوں کے لیے اسکولوں اور کالجوں میں مفت تعلیم اور کھانے اور رہائشی کے ساتھ بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی دینی تعلیم کے ساتھ نمازوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اس وقت ونپرتی ضلع میں تین ٹیمیراس اسکول اور کالج چل رہے ہیں جن میں اسکولوں میں 1100 طلباء و طالبات اور کالج میں 160 طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے ٹیمیراس اسکول کے ٹیچرس کو آن لائن کلاس کی ٹرینیگ دی گئی اور جسے ہی احکامات جاری ہونے پر کلاس شروع کی جائے گی اور 5ویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ کے آن لائن کرنے والوں کو میرٹ کے لحاظ سے داخلہ کیا جائے گا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہمیں خوشی کی بات ہے کہ تلنگانہ ریاست میں ٹمیراس جونئیر کالج میں ونپرتی مینارٹی جونئیر کالج نے پہلا مقام حاصل کیا اور صد فیصد طلباء نے کامیابی حاصل کی موجودہ صورتحال میں اسکول اور کالج حکومت کے احکامات کے بعد شروع ہونگے اور جب تک آن لائن کلاس احکامات کے بعد شروع کیا جائیں گے نمائندہ بات کرتے ہوئے ضلع ونپرتی ٹیمیراس ڈی ایل سی محمد عبدالرحیم نے کہا اور اپنے بچوں کو جو بھی آن لائن اپلیکشن دی ہے ان کا میرٹ کے لحاظ سے داخلہ ہوگا۔