تلنگانہ ریاست کا مجموعی قرض 4.33 لاکھ کروڑ لوک سبھا میں مملکتی وزیر فینانس کا بیان

   

حیدرآباد۔13۔ فروری (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے لوک سبھا میں بتایا کہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ریاست کے قرض میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر 2022 ء تک تلنگانہ کا مجموعی قرض 4.33 کروڑ درج کیا گیا۔ مرکزی حکومت کے مطابق مختلف سرکاری کارپوریشنوں اور اداروں کو ملاکر ریاستی حکومت نے بھاری قرض حاصل کیا ہے۔ لوک سبھا میں کانگریس رکن اتم کمار ریڈی کے سوال پر مرکزی مملکتی وزیر فینانس پنکج چودھری نے تحریری جواب دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے قرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تلنگانہ کی تشکیل کے وقت ریاست کا مجموعی قرض 75577 کروڑ تھا جو 2021-22 ء میں بڑھ کر 283452 کروڑ ہوچکا ہے۔ سرکاری اداروں اور مختلف کارپوریشنوں کو قرض کی اجرائی کے لئے مرکزی وزارت فینانس نے عوامی شعبہ کے بینکوں کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔ مختلف کارپوریشنوں کو 12 بینکوں سے 1.50 لاکھ کروڑ اور دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے حاصل کردہ قرض 1.30 لاکھ کروڑ ہے۔ر