تلنگانہ سکریٹریٹ کا آج چیف منسٹر افتتاح کریں گے

   

فلاحی اسکیمات کی منظوریاں ، آبپاشی پراجکٹس اور دیگر امور پر جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کے سی آر آج نئے سکریٹریٹ کا افتتاح کریں گے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتی طبقات سے متعلق اہم فیصلوں کو منظوری دیں گے اور فائلوں پر دستخط بھی کریں گے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پہلے سے آبپاشی پراجکٹس کو ترجیح دینے والے چیف منسٹر کے سی آر نئے سکریٹریٹ میں آبپاشی پراجکٹس پر ہی پہلا جائزہ اجلاس طلب کریں گے ۔ ستیارام ۔ ستیااماں ساگر کا وزیر ہریش راؤ کی موجودگی میں جائزہ اجلاس طلب کریں گے ۔ شام میں 4 بجے سکریٹریٹ کی دوسری منزل کے میٹنگ ہال میں یہ اجلاس منعقد ہوگا ۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر کے سی آر ریاست بھر کے سوشیل ویلفیر ہاسٹلس ، ریسیڈنشیل اسکولس ، آشرم اسکولس ، ماڈل اسکول اور کستوربا اسکولس میں زیر تعلیم طلبہ کے ڈائیٹ چارجس میں اضافہ سے متعلق فائیل پر دستخط کریں گے ۔ کابینی سب کمیٹی 30 لاکھ طلبہ کو فائدہ پہونچانے کے لیے ڈائیٹ چارجس میں 25 فیصد اضافہ کرنے کی تجاویز تیار کی ہے اور انہیں منظوری بھی دی ہے ۔ ہاسٹلس اور اقامتی اسکولس میں زیر تعلیم 3 تا 7 کلاسیس کے طلبہ کے ڈائیٹ چارجس کو 950 روپئے سے بڑھاکر 1200 روپئے کردیا گیا ہے ۔ کلاس 8 ویں تا 10 ویں طلبہ کے لیے 1100 سے بڑھا کر 1400 روپئے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دسویں جماعت کے بعد کے کلاسیس کے طلبہ کو 1500 روپئے سے بڑھا کر 1875 روپئے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نظر ثانی چارجس پر تعلیمی سال 2023-24 سے عمل آوری ہوگی ۔ ڈائیٹ چارجس میں اضافہ سے حکومت پر سالانہ 350 کروڑ روپئے کا اضافی مالی بوجھ عائد ہوگا ۔ ڈائیٹ چارجس میں اضافہ کرنے پر انٹر اور اس سے آگے کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے ( ایم ٹی ایف ) میں بھی اضافہ کرنا پڑے گا ۔ اس پر مزید 200 کروڑ روپئے کا اضافی مالی بوجھ عائد ہوگا ۔ دلت بندھو اسکیم پر اسمبلی حلقہ میں 1500 کو منظوری دینے کا پہلے ہی اعلان کیا گیا ہے ۔ جس کی چیف منسٹر منظوری دیں گے ۔ بجٹ میں 17 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ نوٹری اراضیات کو باقاعدہ بنانے کی تجویز کو بھی چیف منسٹر منظوری دیں گے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے نئے سکریٹریٹ کے افتتاح سے قبل عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ وقار کی عکاسی کے لیے جدید طریقوں سے سکریٹریٹ تعمیر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی پہلی ماحول دوست عمارت ہے ۔ مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی امنگوں کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے ۔ سکریٹریٹ کے افتتاح کے پیش نظر اتوار کو لمبنی پارک ، این ٹی آر گارڈن ، این ٹی آر گھاٹ ، لیزر شو بند رکھنے کا فیصلہ