تلنگانہ: مسلمان خواتین مودی حکومت سے متاثر،بی جے پی کی رکنیت سازی مہم مسلم خواتین کا جوش و خروش سے حصہ

,

   

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت سے متاثر ہوکر کئی مسلم خواتین بی جے پی ممبر شپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ بدھ کے روز بی جے پی ممبر شپ مہم پرانے شہر کے مختلف علاقوں بشمول یاقوت پورہ و دبیر پورہ میں بھی چلائی گئی۔ یہاں پر کئی مسلم خواتین نے بی جے پی رکنیت سازی مہم میں دلچسپی دکھاتے ہوئے حصہ لیا۔ سابق مرکزی وزیر و بی جے پی لیڈر بنڈارو دتاتریہ نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے پرانے شہر کے مختلف علاقوں بشمول یاقوت پورہ ودبیر پورہ میں بی جے پی رکنیت سازی مہم چلائی گئی۔ جہاں سینکڑوں مسلم خواتین نے اس رکنیت سازی مہم بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ان خواتین میں پڑھے لکھے لڑکیاں بھی موجود تھیں۔

دتاتریہ نے بتایا کہ یہ خواتین بی جے پی حکومت کی جانب سے لائے گئے طلاق ثلاثہ پر قانون اور مودی حکومت کی جانب سے لائے جارہے اسکیمات سے نہایت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے چلائے جارہے اسکیمات خواتین بیٹی پڑھاؤ او ربیٹی بچاؤ اور اسکالر شپ اسکیم سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مسلمانوں کی ترقی کی پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین پارٹی عوام میں بی جے پی کے خلاف خوف اور نفرت پیداکرنے کی کوشش کررہی ہے۔ واضح رہے کہ پرانہ شہر باالخصوص یاقوت پورہ و دبیر پورہ میں اقلیتی طبقہ کے اکثریت پائی جاتی ہیں۔