حیدرآباد3نومبر(یواین آئی) نلگنڈہ ضلع کے کنگل منڈل میں مختلف مقامات پر ہوئی بارش کے نتیجہ میں دھان کی خریداری کے مراکز میں فروخت کے لئے لائی گئی دھان گیلی ہوگئی۔اس واقعہ پر کسانوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ خریداری کے عمل میں تاخیر کی وجہ سے یہ صورتحال پیداہوگئی ہے ۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ خریداری کے عمل میں تیزی پیدا کی جائے ۔