تلنگانہ میں آج سے 33 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کورٹس کام کرنا شروع کریں گے

   

حیدرآباد ۔ یکم جون (پریس نوٹ) تلنگانہ میں جمعرات 2 جون سے ریاست کے 33 اضلاع میں نئے ڈسٹرکٹ کورٹ کام کرنا شروع کریں گے۔ اس سلسلہ میں ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے احکامات جاری کئے ہیں۔ ہائی کورٹ نے 33 اضلاع کے لئے 27 ججس کا تقرر بھی کیا ہے۔ چند ججس کو 2 اضلاع کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ ہائی کورٹ نے عدالتوں کو دی گئی گرمائی تعطیلات میں تخفیف کردی ہے جو 3 جون کے بجائے 31 مئی کو ختم ہوگئی ہیں۔ ابتداء میں عدالتوں کو 3 جون تک تعطیلات دی گئی تھیں لیکن ریاست کی یوم تاسیس تقریب اور نئے ڈسٹرکٹ جوڈیشیل کورٹس کو شروع کرنے کے لئے تعطیلات میں تخفیف کی گئی ہے۔ نئے ڈسٹرکٹ کورٹ جمعرات سے کام کرنا شروع کریں گے۔ توقع ہے کہ نئے ڈسٹرکٹ کورٹس میں کام کاج سے معاملات کی یکسوئی میں سہولت اور عوام کو آسانی ہوگی۔