تلنگانہ میں آئندہ تین دن تک شدید گرمی کی لہر

,

   

ہفتہ کو طوفانی ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی
حیدرآباد 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں آئندہ تین دن کے دوران شدید گرمی کی لہر کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ اضلاع عادل آباد، کمرم بھیم، نرمل، نظام آباد، جگتیال، منچریال، راجنا سرسلہ، پداپلی، کریم نگر، جئے شنکر، بھوپلا پلی، محبوب آباد، ورنگل (اربن)، ورنگل (رورل)، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب نگر کے بعض مقامات پر آئندہ تین دن کے دوران شدید موسمی حالات رہیں گے۔ محکمہ موسمیات نے تین دن بعد 30 مئی کو تلنگانہ کے اکثر مقامات پر طوفانی ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی ہے اور اس بارش تک ریاست میں بدستور گرمی کی لہر رہے گی۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری اور 29 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔