تلنگانہ میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد، 30/اگست (یواین آئی) حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں میں ہلکی تااوسط بارش ہونے کا امکان ہے ۔ چہارشنبہ کو کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ دریں اثنا، آج صبح تک ریاست بھر کے کئی اضلاع میں اوسط تا شدید بارش ہوئی ہے ۔یادادری بھونگیر اور محبوب آباد اضلاع میں سب سے زیادہ بارش ہوئی۔ نرمل، نظام آباد، ہنمکنڈہ، ورنگل، رنگاریڈی اور جگتیا ل میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ کئی اضلاع میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔ یادادری بھونگیر ضلع کے نندن میں سب سے زیادہ 231 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بھونگیر میں 13 سینٹی میٹر اور ترکاپلی (ایم) میں 11.8 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔شہر میں کل شام سے وقفہ وقفہ سے بعض مقامات پر تیز اور چند مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔