تلنگانہ میں رات کے درجہ حرارت میں کمیسردی میں بتدریج اضافہ

   

حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں رات کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور سردی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ میٹیورولوجیکل ڈپارٹمنٹ (محکمہ موسمیات) نے آئندہ دو تین دنوں میں رات کے درجہ حرارت میں قابل لحاظ کمی ہونے کی پیش قیاسی کی ہے۔ تلنگانہ کے شمالی اور وسطی اضلاع میں رات کے درجہ حرارت میں 2 ڈگری سلسیس کی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ موسم میں اس اچانک تبدیلی کو جنوب۔ مشرقی علاقہ سے چلنے والی ہواؤں سے منسوب کیا جارہا ہے۔