تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ کا امکان

   

حیدرآباد۔19دسمبر(یواین آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ تین دنوں میں تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ کا امکان ہے کیونکہ مشرق، جنوب مشرق سے تلنگانہ میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے برخلاف تلنگانہ میں جاریہ سرما کے موسم کے دوران درجہ حرارت میں ایک یا دو ڈگری کی گراوٹ ہوگئی ہے ۔