تلنگانہ میں سوائن فلو سے فوت ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی

   

حیدرآباد۔/13 فروری، ( پی ٹی آئی )تلنگانہ میں سوائن فلو سے فوت ہونے والوں کی تعداد چھ تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ سوائن فلو کا ایک36 سالہ مریض کل فوت ہوگیا۔ جس کا سرکاری دواخانہ میں علاج کیا جارہا تھا۔ حکام نے کہا کہ یکم جنوری 2019 سے ریاست میں سوائن فلو سے متاثرہ افراد کے 470 نئے کیسیس کا پتہ چلا تھا۔ محکمہ صحت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ یکم جنوری 2019تا 12 فروری 2,437 کے منجملہ 470 نمونے مشتبہ پائے گئے ۔ اس مدت کے دوران تلنگانہ میں چھ اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سوائن فلو کے 256 مشتبہ کیسیس صرف حیدرآباد میں پائے گئے جہاں 1,904 نمونوں کے معائینے کئے گئے تھے۔ 2018 میں سوائن فلو کے 1,007 کیسیس کا پتہ چلا تھا اور اس وباء سے 28افراد فوت ہوئے تھے۔