تلنگانہ میں سیلاب سے 1,400 کروڑ کے نقصانات

   

مرکز کو رپورٹ پیش ، فور ی 1000 کروڑ امداد کا مطالبہ
حیدرآباد : /20 جولائی (سیاست نیوز)تلنگانہ حکومت نے ریاست میں حالیہ بارش اور سیلاب کے باعث ابتدائی جائزہ کے بعد 1400 کروڑ کے نقصانات کا تخمینہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کو ایک رپورٹ پیش کردی گئی ہے اور مرکز سے فوری طور پر 1000 کروڑ روپئے کی امداد طلب کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ عمارات و شوارع کو 498 کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔ جبکہ محکمہ پنچایت راج کو 449 کروڑ کے نقصانات کا تخمینہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ آبپاشی کو 33 کروڑ جبکہ بلدی نظم و نسق کو 379 کروڑ کے نقصانات کا سامنا ہے۔