تلنگانہ میں فیول پر ٹیکس میں کمی کا امکان نہیں

   

حیدرآباد :۔ تلنگانہ میں فیول پر ٹیکس میں کمی کا امکان نہیں ہے کیونکہ حکومت کو سال 2020-21 کے زیادہ تر حصہ میں کورونا کے باعث خاطر خواہ ریونیوز حاصل نہ ہونے کی وجہ یہ مالیاتی بحران سے دوچار ہے اور فنڈس کی کمی ہوگئی ہے ۔ اس لیے حکومت اس کمی کو پورا کرنے کمرشیل ٹیکس ریونیو پر نظر مرکوز کررہی ہے ۔ زیادہ مالیہ فیول اور شراب پر ویاٹ سے ملتا ہے ۔ ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں اضافہ سے ترکاریوں ، پھلوں و خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی جانب سے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے فیول پر اکسائز ڈیوٹی اور سیلس ٹیکس میں کمی کا مطالبہ ہورہا ہے لیکن ریاستی حکومت ویاٹ میں کمی پر غور نہیں کرسکتی کیوں کہ اسے اسکے فلاحی پروگرامس کیلئے ریونیو حاصل کرنا ہے جس کیلئے خزانہ پر 40,000 کروڑ روپئے کا بوجھ عائد ہوگا ۔ اور حکومت کے ترقیاتی کاموں کے لیے بھی فنڈس کی ضرورت ہوگی ۔