تلنگانہ میں میڈرام جاترا کا آغاز

   

حیدرآباد5 فروری(یواین آئی) تلنگانہ میں میڈرام جاترا کا آج سے آغاز ہوا۔ اس دو سالہ قبائلی فیسٹول کا اختتام 8 فروری کو ہوگا۔ کریم نگر، پدا پلی، جگتیال، راجنا سرسلہ اضلاع میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس جاترا کیلئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔ علاقوں کی صفائی کے علاوہ پینے کے پانی، روشنی اور دیگر انتظامات شردھالوؤں کی سہولت کیلئے گئے ہیں۔ اس جاترا میں مختلف مقامات سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ حکومت کو توقع ہے کہ اس جاترا میں عوام کا بھاری ہجوم شرکت کرے گا۔ آرٹی سی کی جانب سے ریاست کے مختلف علاقوں سے چار ہزار بسیں چلائی جارہی ہیں۔حکومت نے 1996میں اس جاترا کو ریاستی تہوار کا درجہ دیا تھا۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو بھی اس جاترا میں شرکت کریں گے ۔ میڈارم جاترا کے سلسلہ میں ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے خصوصی ٹرینیں مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کیلئے چلائی جارہی ہیں۔پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جارہے ہیں۔ساتھ ہی ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔