تلنگانہ میں نیٹ امتحان کا 112 مراکز پر انعقاد

,

   

حیدرآباد۔ قومی اہلیتی و انٹرنس ٹسٹ ( نیٹ ) یو جی 2020 کا آج تلنگانہ بھر میں 112 مراکز پر انعقاد عمل میں آیا ۔ اس امتحان کیلئے تلنگانہ کے 55,800 طلبا نے رجسٹریشن کروایا تھا ۔ دو بجے دن امتحان کا آغاز ہوا اور شام پانچ بجے اس کا اختتام عمل میں آیا ۔ کورونا وباء کے پیش نظر امتحانی مراکز پر خاطر خواہ احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے اور سماجی فاصلے کے اصولوں کے مطابق انتظامات کئے گئے تھے ۔ طلبا کو 11 بجے دن سے ہی امتحانی مراکز پہونچنے کی اجازت دی گئی تھی ۔ مراکز میں داخلہ کے وقت بھی سماجی فاصلے کے اصولوںکو ملحوظ رکھا گیا اور طلبا و طالبات کی اسکریننگ بھی کی گئی ۔