حیدرآباد۔ تلنگانہ میں اساتذہ کے اہلیتی ٹسٹ ٹیچرس ایلجیبلٹی ٹسٹ (Tet) کا شیڈول آج ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن نے جاری کیا ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق امتحانات 2 تا 20 جنوری منعقد ہوں گے۔ امتحان صبح اور شام دو سیشنس میں لیا جائے گا۔ امتحانات کے اوقات کار صبح 9 بجے سے 11.30 بجے اور دوپہر 2 بجے سے 4.30 بجے تک ہوں گے۔ اس مرتبہ ٹیٹ پیپر۔1 اور پیپر۔2 کیلئے تقریباً 2.75 لاکھ امیدواروں نے درخواست داخل کی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔