تلنگانہ میں پردھان منتری کسان سمان اسکیم کی عمل آوری پر مرکز کا اظہاراطمینان

   

حیدرآباد ۔ 5 فبروری (سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے رائج کردہ پردھان منتری کسان سمان اسکیم کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے کامیاب انداز میں عمل میں لانے کا مرکز نے اطمینان جتایا ہے۔ یہ بات چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ مسٹر ڈاکٹر ایس کے جوشی نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ (PMKSY) اسکیم کی عمل آوری کے متعلق آج مرکزی ایڈیشنل سکریٹری اگریکلچرل وسودھا مشرا نے چیف سکریٹری سے ملاقات کی۔ اپنی اس ملاقات کے دوران مرکزی ایڈیشنل سکریٹری نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاکہ ریاست تلنگانہ میں اس اسکیم پر کامیاب انداز میں عمل آوری ہوگی۔ انہوں نے اجلاس کے دوران اسکیم کی عمل آوری کے طریقہ اور اس کے خدوخال کے متعلق بتایا اور اس بات کا اظہار کیا کہ مرکزی کو ریاستی حکومت پر پورا بھروسہ پایا جاتاہے کہ وہ کسانوں کے حق میں رائج کردہ اس اسکیم کے ذریعہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے میں حکومت تلنگانہ دیگر ریاستوں سے بہتر اقدامات کرے گی۔ اس موقع پر پرنسپل سکریٹری ریونیو، راجیشور تیواری، محکمہ زراعت کے پرنسپل سکریٹری پارتھا سارتھی، کمشنر راہول بوجھا، سی سی ایل اے ڈائرکٹر کرونا شریک تھے۔