پارٹی کے تنظیمی عہدوں میں 50 فیصد ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتوں کو عہدے ،کانگریس کے چنتن شیورمیں مباحث
حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) ریاست میں کانگریس کیلئے سیاسی ماحول سازگار ہے ۔ تھوڑی سے محنت کرنے پر کانگریس کو 60 سے زیادہ حلقوں پر کامیابی حاصل ہوگی ۔ کانگریس کے چنتن شیور اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کے مباحث کے بعد پارٹی قائدین کی رائے اور اسمبلی حلقوں میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد قائدین نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس دو روزہ اجلاس میں پارٹی کو تنظیمی سطح پر مستحکم کرنے کے علاوہ مختلف امور کا جائزہ لیا گیا ۔ اس اجلاس میں تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانکیم ٹیگور کے علاوہ اے آئی سی سی انچارج سکریٹریز کے ساتھ دوسروں نے شرکت کی ہے ۔ اجلاس میں کسان ڈیکلریشن کے علاوہ بی سی ڈیکلریشن کا اعلان کرنے پر غور کیا گیا ہے ۔ سماج کے تمام طبقات ، ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتوں کو پارٹی کے عہدوں میں مناسب نمائندگی دینے سے اتفاق کیا گیا ۔ اُدئے پور ڈیکلریشن کے مطابق پارٹی کے عدوں میں ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتوں کو 50 فیصد عہدے دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مانکیم ٹیگور نے پارٹی کے تمام قائدین کو ڈسپلین پر سختی سے عمل آوری کرنے کی ہدایت دی ۔ نظریاتی اختلافات ہوتو میڈیا سے رجوع ہونے کے بجائے پارٹی کے حلقوں میں بات کرنے پر زور دیا ۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ بی جے پی تلنگانہ میں اپنی سرگرمیاں تیز کرچکی ہے ۔ مذہب کو سیاست سے جوڑکر فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مگر وہ عوامی تائید حاصل کرنے میں ناکام رہے گی ۔ ن