تلنگانہ میں کورونا کے 1610نئے معاملات۔9اموات

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں ایک دن میں کورونا کے 1610نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ حکومت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ کل شب تک 1610نئے معاملات درج کئے گئے ۔اس طرح جملہ معاملات کی تعداد بڑھ کر 57142ہوگئی۔اس وبا سے گذشتہ 24گھنٹوں میں 9افراد کی موت ہوئی ہے ۔کوویڈ19سے تاحال 480اموات ہوئیں اور 803افراد روبہ صحت ہوئے ہیں۔ صحتیاب افراد کی تعداد 40909ہوگئی ہے ۔نئے پازیٹیو کیسوں میں جی ایچ ایم سی میں 531 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ کریم نگر میں 48،جوگولامبا گدوال میں 340،کھمم میں 26،محبوب نگر میں 23،میڑچل ملکاجگری میں 113،نلگنڈہ میں 26،نظام آباد میں 58،رنگاریڈی میں 172،ورنگل اربن میں 152 پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔