تلنگانہ میں کورونا کے 1863 نئے کیس۔ 10 اموات

   

۔1912 افراد صحتیاب۔ ریاست میںصحتیابی کی شرح قومی شرح سے زیادہ

حیدرآباد۔ تلنگانہ میںکورونا وائرس کے 1863 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور جمعہ کی رات تک مزید 10 اموات بھی ہوئی ہیں۔ اب تک ریاست میںمرنے والوں کی تعداد 684 ہوگئی ہے اور ریاست میں جملہ کورونا متاثرین کی تعداد بھی بڑھ کر 90,259 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں جملہ ایکٹیو کیس 23,379 ہیں۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ جمعرات سے جمعہ کی رات تک جملہ 1912 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 66,196 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں صحتیابی کی شرح 73.34 بتائی گئی ہے جبکہ قومی سطح پر صحتیابی کی شرح 71.16 ہے ۔ ریاست میں اموات کی شرح بھی 0.75 فیصد بتائی گئی ہے ۔ حکومت نے اپنے بلیٹن میں بتایا کہ جملہ 23,379 ایکٹیو کورونا پازیٹیو کیسوں میں 16,221 کورونا پازیٹیو مریض ہوم آئسولیشن میں ہیں اور 7,158 مریض دواخانوںمیں زیر علاج ہیں۔ حکام کی جانب سے ایک دن میں جملہ 21,239 ٹسٹ کئے گئے تھے جبکہ 664 ٹسٹوں کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ بلیٹن کے مطابق تازہ کیسوںمیں 294 کیس جی ایچ ایم سی حدود سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ عادل آباد سے 18 ‘ بھدرادری سے 36 ‘ جگتیال سے 61 ‘ جنگاوں سے 34 ‘ بھوپال پلی سے 12 ‘ گدوال سے 58 ‘ کاماریڈی سے 31 ‘ کریمنگر سے 104 ‘ کھمم سے 76 ‘ آصف آباد سے 12 ‘ محبوب نگر سے 18 ‘ محبوب آباد سے 14 ‘ منچریال سے 7 ‘ میدک سے 36 ‘ میڑچل سے 175 ‘ ملگ سے 13 ‘ ناگرکرنول سے 24 ‘ نظام آباد سے 39 ‘ پیداپلی سے 40 سرسلہ سے 90 ‘ رنگاریڈی سے 131 ‘ سنگاریڈی سے 81 ‘ سدی پیٹ سے 60 سوریہ پیٹ سے 33 وقار آباد سے 16 ‘ ونپرتی سے 26 ‘ ورنگل رورل سے 41 ‘ ورنگل اربن سے 101 اور بھنگیر سے 15 پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔