تلنگانہ میں کورونا کے 2,278 نئے پازیٹیو کیس۔ 10 اموات

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2,278 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 10 افراد فوت بھی ہوئے ہیں۔ اس طرح اب تک ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 950 اور جملہ کورونا متاثرین کی تعداد 1,54,880 تک جا پہونچی ہے ۔ ریاست میں جمعہ کو جملہ 2,458 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں اور اب تک جملہ صحتیاب افراد کی تعداد 1,21,925 ہوگئی ہے اور صحتیابی کا تناسب 78.7 فیصد ہوگیا ہے جبکہ ملک بھر میں صحتیابی کا تناسب 77.75 فیصد ہے ۔ جمعرات اور جمعہ کے درمیان محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے جملہ 62,234 معائنے کئے گئے ہیں جن میں 2,027 نمونوں کی رپورٹ آنی باقی ہے ۔ ریاست میں جملہ 32,005 ایکٹیو کورونا کیس موجود ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ ایکٹیو کیسوں میں جملہ 25,050 افراد ہوم آئسولیشن میں ہیں جبکہ 6,955 افراد کا دواخانوں میں علاج چل رہا ہے ۔ جو نئے کیس رپورٹ ہوئے انمیں 331 جی ایچ ایم سی سے ہیں ۔ عادل آباد سے 25 ‘ بھدرادری کتہ گوڑم سے 80 ‘ جگتیال سے 56 ‘ جنگاوں سے 31 ‘ جئے شنکر بھوپال پلی سے 27 ‘ گدوال سے 21 کاما ریڈی سے 78 ‘ کریمنگر سے 121 ‘ کھمم سے 98 ‘ کمارم بھیم سے 26 ‘ محبوب نگر سے 34 ‘ محبوب آباد سے 76 ‘ منچریال سے 43 ‘ میدک سے 24 ‘ ملکاجگری سے 150 ‘ ملگ سے 12 ‘ ناگرکرنول سے 34 ‘ نلگنڈہ سے 126 ‘ نارائن پیٹ سے 22 نرمل سے 23 ‘ نظام آباد سے 89 ‘ پیداپلی سے 48 ‘ راجنا سرسلہ سے 54 رنگا ریڈی سے 184 ‘ سنگاریڈی سے 62 ‘ سدی پیٹ سے 89 ‘ سوریہ پیٹ سے 82 ‘ وقار آباد سے 23 ‘ ونپرتی سے 42 ‘ ورنگل رورل سے 28 ورنگل اربن سے 91 اور یادادری بھونگیر سے 49 پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔