تلنگانہ میں کورونا کے 795 نئے کیس

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی (پریس نوٹ) تلنگانہ میں منگل کی شام 5 بجے تک 795 کورونا کے نئے کیس درج کئے گئے جن کی جملہ تعداد بڑھ کر 8,15,679 ہوگئی ۔ منگل کو 658 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق شفایابی کی شرح 98.92 فیصد ہے ۔ ریاست میں فعال کیسس کی تعداد 4,703 بتائی گئی ہے۔ 36,619 نمونوں کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جانچ کی گئی جن میں 516 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ آج اس مرض سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔